پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف وفات پا گئے

پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف متحدہ عرب امارات  میں زیرِ علاج ہسپتال میں وفات پا گئے

1942072
پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف وفات پا گئے

پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف متحدہ عرب امارات  میں زیرِ علاج ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔

پاکستان قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشّرف دبئی کے امریکن ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔

انّاسی سالہ مشّرف 2016 سے علاج کی غرض سے دبئی میں مقیم تھے ۔ انہیں ایمائلائڈوسس بیماری کے پیدا کردہ قلبی و جگری ضعف کا سامنا تھا۔

پاکستان مسلح افواج کی سربراہی کے دور میں انہوں نے 1999 میں مارشل لاء کے ذریعے اقتدار سنبھالا اور 2001 میں پاکستان کے صدر بن گئے۔2007 میں عہدہ صدارت کی مدت میں طوالت کا مطالبہ مسترد ہونے کے بعد مشرف نے آئین معطل کر دیا اور ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا تھا۔

ایک سال بعد اسمبلی میں معزولی کا بِل پیش ہونے کے بعد مشرف مستعفی ہو گئے اور 2013 میں آئینی کی خلاف ورزی اور غداری کے الزام کے ساتھ ان کے خلاف مقدمہ دائر ہو گیا۔

اس تاریخ کے بعد سے مقدمہ وقتاً فوقتاً التوا کے بعد دوبارہ سے شروع ہوتا رہا اور آخر کار 17 دسمبر 2019 کو مشرف کو پھانسی کی سزا سُنا دی گئی۔

مشرف نے 16 دسمبر 2020 کو، پھانسی کی سزا کے خلاف، سپریم کورٹ  میں صفائی کی درخواست پیش کی تھی۔



متعللقہ خبریں