بحیثیت قوم مل کر دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: جنرل سید عاصم منیر

پاک فوج کے سپہ سالار نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہا اور پولیس کے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

1941822
بحیثیت قوم مل کر دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: جنرل سید عاصم منیر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز کا دورہ کیا اور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہا اور پولیس کے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم مل کر دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،  کے پی پولیس دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن  فورسز ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ کے پی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورسز کے طور پر لڑی ہے کے پی پولیس سب سے زیادہ بہادروں میں شامل ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ انشا اللہ ہم پائیدار امن کو حاصل کریں گے اور بحیثیت قوم مل کر دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔



متعللقہ خبریں