وزیراعظم شہبازشریف کا اہم قومی چیلنجز پرتمام قومی سیاسی قائدین کوایک میز پربٹھانے کا فیصلہ

وزیراعظم نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلا لیا۔ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک سے رابطہ کیا

1941350
وزیراعظم شہبازشریف کا اہم قومی چیلنجز پرتمام قومی سیاسی قائدین کوایک میز پربٹھانے کا فیصلہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےاہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے جو کہ ملکی سیاسی منظر نامہ میں بڑی سیاسی پیشرفت ہے، 7فروری کی آل پاٹیز کانفرنس  اے پی سی کے لئے عمران خان سمیت پوری سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو ‘کل جماعتی کانفرنس’ اے پی سی بلا لی،اے پی سی اسلام آباد میں ہوگی ۔تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی۔

وزیراعظم نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلا لیا۔ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک سے رابطہ کیا۔ایاز صادق نے اسد قیصر اور پرویز خٹک کو وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی۔وزیراعظم نے کل پشاور میں ہونے والی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی۔

دہشت گردی کے خلاف ایپکس کمیٹی میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو شریک ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ایاز صادق نے وزیراعظم کا پیغام اسد قیصر اور پرویز خٹک کو پہنچا دیا۔سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی۔

گورنر ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوں گے۔اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ پر غور ہوگا۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کے اقدامات پر غور ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں