سید محسن رضا نقوی نے نگران وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سید محسن رضا نقوی سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف لیا

1936291
سید محسن رضا نقوی نے نگران وزیر اعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سید محسن رضا نقوی نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی ۔حلف وفاداری کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سید محسن رضا نقوی سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب محمد عبداللہ خان سنبل، آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار، سابق گورنر چوہدری سرور،مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد، پی پی رہنما حاجی عزیز الرحمان چن، ممتاز صحافیوںمجیب الرحمان شامی،سلیمان غنی ، سہیل وڑائچ اور سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



متعللقہ خبریں