عالمی امداد سے بھرپورفائدہ اٹھانے کے لئے خصوصی پراجیکٹ سیل قائم کیاجارہا ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی امداد 10.9 ارب ڈالر پہ پہنچ گئی ہے اور پاکستان کی تعمیر نو کی حکمت عملی کو عالمی سطح پہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے

1935210
عالمی امداد سے بھرپورفائدہ اٹھانے کے لئے خصوصی پراجیکٹ سیل قائم کیاجارہا ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی میں عالمی امداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے خصوصی پراجیکٹ سیل قائم کیاجارہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں جنیوا کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی امداد 10.9 ارب ڈالر پہ پہنچ گئی ہے اور پاکستان کی تعمیر نو کی حکمت عملی کو عالمی سطح پہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عالمی امداد سے بھرپور فائدہ اٹھابے کے لئے خصوصی پراجیکٹس سیل وزارت منصوبہ بندی میں قائم کیا جائے گا۔ سپیشل پروجیکٹس یونٹ بہترین پروفیشنلز اور ماہرین پہ مشتمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی امداد کےمنصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایاجائےگا ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ صوبوں اور وفاقی وزارتوں کے ساتھ ملکر عوامی ضرورت کے پروجیکٹس کی تیاری کا فی الفور آغاز کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں