پاکستان: عمران خان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا حکم دے دیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط تو نہیں کیے تاہم انھوں نے اسمبلی کی تحلیل کے عمل کو روکنے کی کوئی کوشش بھی نہیں کی

1932805
پاکستان: عمران خان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان کے صوبے پنجاب میں گزشتہ شب صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط تو نہیں کیے تاہم انھوں نے اسمبلی کی تحلیل کے عمل کو روکنے کی کوئی کوشش بھی نہیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کا آئین گورنر کو وزیراعلیٰ کی طرف سے بھیجی جانے والی سمری کو روکنے کا اختیار نہیں دیتا۔

یوں آئین کے مطابق اگر گورنر 48 گھنٹے کے اندر اس سمری پر دستخط نہ کریں تو اسمبلی کو تحلیل تصور کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جمعرات کی شب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوائی تھی۔

گزشتہ شب 48 گھنٹے پورے ہوتے ہی اسمبلی کی تحلیل کے بعد گورنر پنجاب نے سابقہ اسمبلی میں قائدِ ایوان یعنی وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو مراسلے بھی ارسال کر دیے۔

مراسلے میں ان دونوں رہنماؤں کو باہم مشاورت کے ساتھ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے ایک متفقہ نام تجویز کرنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب،عمران خان اور پرویز الہٰی کی زمان پارک لاہور میں ملاقات کا امکان ہے جس میں نگراں حکومت کے لیے ناموں پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگراں  حکومت کے لیے نام دیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان سے آج بھی پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوں گی جن میں خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق مشاورت ہو گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان وزیرِ اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق بھی مشاورت کریں گے۔



متعللقہ خبریں