پاکستان، آج  خیبر پختون خوا اسمبلی کو تحلیل کیا جا رہا ہے

متوسط طبقے کے لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور وفاقی حکومت نے ہمارے فنڈز روک رکھے ہیں، محمود خان

1932711
پاکستان، آج  خیبر پختون خوا اسمبلی کو تحلیل کیا جا رہا ہے

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان  کا کہنا ہے کہ وہ  آج  خیبر پختون خوا اسمبلی کو تحلیل کر رہے ہیں اور بطور وزیر اعلی  آخری خطاب کررہے ہیں۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا کہ متوسط طبقے کے لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں اور وفاقی حکومت نے ہمارے فنڈز روک رکھے ہیں، فاٹا ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے وفاقی حکومت کی جانب سے نہیں بھجوائے جا رہے،  ہم اپنے فنڈز میں سے سابق فاٹا کے ملازمین کو تنخواہیں دے رہے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا  آج ہم کے پی اسمبلی کو تحلیل کردیں گے، آئندہ کے انتخابات میں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پورے ملک میں دو تہائی اکثریت لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور سربند دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔

محمود خان نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت جنیوا میں بھیک مانگتی پھر رہی ہے اسی لیے لوگ ان پر اعتماد نہیں کرتے، ہم یہ اعلامیہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں