ترکیہ کی چار روزہ دفاعی سازوسامان کی نمائش آئیڈیاز 2022 میں بھرپور شرکت

ایکسپو سینٹر میں جاری ڈ یفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے تحت پندرہ سے اٹھارہ نومبر تک جاری رہنے والی 4 روزہ نمائش اختتام پذیر ہوگئی، جس میں ترکیہ سمیت دنیا کے 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہوئے

1908445
ترکیہ کی چار روزہ دفاعی سازوسامان کی نمائش آئیڈیاز 2022 میں بھرپور شرکت

رپورٹ : مونا خان 

کراچی۔ ایکسپو سینٹر میں جاری ڈ یفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے تحت پندرہ سے اٹھارہ نومبر تک جاری رہنے والی 4 روزہ نمائش اختتام پذیر ہوگئی، جس میں ترکیہ سمیت دنیا کے 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہوئے۔آئیڈیاز میں اسلحے کی صنعت سے متعلق مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں اور ڈیلرز کو اپنی مصنوعات اور خدمات کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ یہاں دفاعی پیداوار سے متعلق مشترکہ منصوبے، آؤٹ سورسنگ اور تعاون پر تبادلہ خیال کے مواقع بھی موجود ہوتے ہیں۔

    آئیڈیاز 2022ء کے تحت ایکسپو سینٹر کے دو ہال ترک کمپنیوں کے لیے مخصوص تھے، آئیڈیاز 2022 میں پہلی مرتبہ 28 ترک کمپنیوں کی شرکت کو اہم ترین پیش رفت قرار دیا گیا۔ترکیہ، 5ویں جنریشن کے اسٹیلتھ لڑاکا طیارے TF-X کا ماڈل اور اپنے تیارکردہ ڈرون نمائش میں دکھایا۔ ڈورن اب قومی وقار، خودمختاری اور خود اعتمادی کا نشان بن گئے ہیں۔

ترکیہ نے 2020 میں ہونے والی نگورنوکارباخ کی جنگ میں آذربائیجان کو اپنے تیار کردہ TB2 مسلح ڈرون کے ساتھ آرمینیا پر برتری حاصل کرنے میں بہت مدد دی تھی،ترکیہ اپنی دفاعی صنعت کو قومیا رہا ہے جس سے اس کی فوج مضبوط ہو گی اور ایک مضبوط فوج سے ترکیہ ایسے اقدامات اٹھا سکے گا  جسے سے یہ مزید آزاد اور خودمختار بن سکے، حالیہ 15 سے 20 سال کے دوران ترکی اسلحہ فروخت کرنے والے ملکوں کی فہرست میں اب 13 نمبر پر موجود ہے۔

   

آئیڈیاز 2022ء نے وسعت اور مندوبین و نمائش کنندگان کی شرکت کے لحاظ سے گزشتہ دس نمائشوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،اس سال ترکیہ سمیت 106 ممالک کو آئیڈیاز میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا، جن میں آسٹریا اور رومانیہ پہلی مرتبہ شریک ہوئے۔اس بار آئیڈیاز میں شریک کمپنیوں کی پانچ سو سے زائدتھی۔اس نمائش میں افریقہ، امریکا، ایشیائی ممالک، وسطی ایشیائی ممالک، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک نے  بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں