وزیر اعظم شہباز شریف قازقستان پہنچ گئے

وزیر اعظم سیکا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور کل سیکا سمٹ سے خطاب بھی کریں گے

1891889
وزیر اعظم شہباز شریف قازقستان پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے جہاں پر ان کا استقبال  قازقستان کے نائب وزیر اعظم نورسلطان بایف نے  کیا۔۔

وزیر اعظم سیکا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور کل سیکا سمٹ سے خطاب بھی کریں گے،میاں شہباز شریف دورہ قازقستان میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

شہباز شریف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات نے مربوط کوشش کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے،  ہم سمٹ میں علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کا نقطہ نظر بھی اجاگر کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں