موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر آواز بلند کرنے پر وزیر اعظم پاکستان کے اعزازی عہدہ

مصری  صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت دے دی

1890609
موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر آواز بلند کرنے پر وزیر اعظم پاکستان کے اعزازی عہدہ

وزیر اعظم شہباز شریف کو موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے اثرات سے جنم لینے والے مسائل کے حل کی عالمی تنظیم (سی او پی 27) کی نائب صدارت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے 195   رکن ممالک میں سے پاکستان کو یہ اعزاز ملا ہے۔ سی۔او۔پی۔27 کی صدارت مصر کے پاس ہے۔کانفرنس آف پارٹیزکی طرف سے اجلاس کے دوران نائب صدارت پاکستان کے لیے بڑا عالمی اعزاز ہے۔

مصری  صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف، ناروے کے وزیر اعظم اور مصری صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے، کانفرنس آف پارٹیز 27 کا اجلاس مصر کے شہر شرم الشیخ میں 6 سے 18 نومبر کو ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پراثر آواز پر انہیں یہ منصب دیا گیا، شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی پر موثر آواز اٹھائی تھی۔



متعللقہ خبریں