عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے ہفتے کے روز لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون اور اتحادی جماعتیں قومی معیشت اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے ایک آئینی عمل کے تحت اقتدار میں آئی ہیں

1890210
عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے: وزیراعظم  شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے ہفتے کے روز لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون اور اتحادی جماعتیں قومی معیشت اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے ایک آئینی عمل کے تحت اقتدار میں آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں سے ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہر شہری کو قانون کی پاسداری کرنی چاہئے اور وہ قانون کے احترام کے اظہار کیلئے آج عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کو کئی بار طلب کیا جو ہمیشہ عدالت میں پیش ہوئے اور کبھی این آر او نہیں مانگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نواز شریف کے دور اقتدار میں ترقی کی۔عمران خان کی حالیہ آڈیو لیک کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین ہارس ٹریڈنگ میں ملوث تھے۔شہباز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مراسلے اور پانامہ پیپرز کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈے پر عمران خان کا احتساب ہونا چاہیے۔

 

 



متعللقہ خبریں