مسلح افواج ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی اجازت نہیں دے گی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ہفتے کے روز پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے

1890211
مسلح افواج ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی اجازت نہیں دے گی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مسلح افواج شہریوں کے تعاون سے کسی ملک، گروپ یا قوت کو پاکستان کو سیاسی یا معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ہفتے کے روز پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور اُس نے پڑوسی خطے کے دوسرے ملکوں سے بہتر تعلقات استوار کرنے کے لئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم سیاسی جمود توڑنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیںجو جنوبی ایشیائی ملکوں کی ترقی اور پُرامن اور باوقار طریقے سے تمام علاقائی اور دوطرفہ مسائل کے حل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام دوطرفہ مسائل کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے ایک طریقہ کار وضع کرتے ہوئے امن کو موقع دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر بھوک، غربت، ناخواندگی، آبادی میں اضافہ، موسمیاتی تبدیلی اور وبائی امراض کے خلاف جدوجہد کرنی چاہئے۔



متعللقہ خبریں