ہمارے پر امن موقف کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کی خاطر پاک  فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں

1890152
ہمارے پر امن موقف کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کیلیے ہروقت تیار ہیں۔ ملک کی سرحدیں مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کی خاطر پاک  فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

ملٹری اکیڈمی کاکول میں 146 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ ایک عظیم بہادر فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ اس فوج نے پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلیے بہت قربانیاں دیں۔ 42 سال  قبل میں نے بھی اسی ادارے سے تربیت  حاصل کی تھی۔ تب یہ میرے  ذہن میں کبھی نہیں آیا تھا  کہ میں اس عظیم فوج کی کمانڈ کروں گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپ  کسی بھی  من گھڑت  خبر اور اس کے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ ہمسایوں کے ساتھ تمام مسائل پرامن طریقے سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ہم ملک کے ایک ایک  چپے  کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ملک کی سرحدیں مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ ہم کسی کو بھی اپنے ملک کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں