حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ

حکومتی اتحادیوں کے اجلاس کے جاری کیے گئے اعلامیے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو وارننگ دیتے ہوئے انہیں عمران خان کے آلۂ کار بن کر فساد کی راہ ہموار کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

1888946
حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حکومتی اتحادیوں کے اجلاس کے  جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئین و قانون کی حدود پھلانگ کر اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سرخ لکیر پار کرنے پر قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

حکومتی اتحادیوں کے اجلاس کے جاری کیے گئے اعلامیے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو وارننگ دیتے ہوئے انہیں عمران خان کے آلۂ کار بن کر فساد کی راہ ہموار کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 حکومتی اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

شہباز شریف کی زیر قیادت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمان، آفتاب احمد شیر پاؤ، اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی، انس نورانی سمیت اتحادی جماعتوں کے دیگر قائدین نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم اور اتحادی کے ممبران پر مشتمل 2 کمیٹیاں تشکیل دے دیں، ایک کمیٹی پارٹی ترجمانوں اور دوسری قانونی ماہرین پر مشتمل ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئین اور قانون کی حدوں کو پھلانگ کر وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کو خبردار کیا کہ وہ عمران خان کے آلہ کار بن کر فساد کی راہ ہموار کرنے سے بازرہیں ورنہ آئینی لکیر پار کرنے پر قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں