صدرعارف علوی کی قوم اور غیر سرکاری تنظیموں سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل

صدر نے ملک کی معاشی ترقی کیلئے ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی خلیج کا سامنا ہے اور وہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

1884079
صدرعارف علوی کی قوم اور غیر سرکاری تنظیموں سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھر قوم، غیر سرکاری تنظیموں اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی کھلے دل سے مدد کریں۔نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے انتھک کوشش کررہی ہے تاہم متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر نے ملک کی معاشی ترقی کیلئے ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی خلیج کا سامنا ہے اور وہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر مذاکرات ہونے چاہیں۔ایک سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ کی تعیناتی کیلئے سیاست دانوں اور پارلیمنٹ کو اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے دشمنوں کے پروپیگنڈے اور ملک کے خلاف ہائبرڈ وار کا مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات کریں۔انہوں نے قوم کی ترقی وخوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار اور نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعللقہ خبریں