ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کی غرض سے وزیر اعظم پاکستان لندن روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران (ن) لیگ کے قائد نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے

1881180
ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کی غرض سے وزیر اعظم پاکستان لندن روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف برطانوی حکومت کی دعوت پر ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے اس دورے میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران (ن) لیگ کے قائد نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات کریں گے، 19 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

بعدازاں 19 ستمبر کو ہی وزیر اعظم نیویارک روانہ ہوں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور  مختلف عالمی شخصیات سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں