پاکستان اور قطر کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

یہ اتفاق رائے دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔ملاقات میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

1871994
پاکستان اور قطر کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور قطر نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔ملاقات میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی اور والدہ شیخہ موضہ بنت نصر سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے قطر کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جو باہمی دلچسپی اور مسلسل حمایت کی پختہ بنیادوں پر مبنی ہیں۔وزیراعظم نے 1999 ء اور2017 ء میں امیر قطر کے والد کے پاکستان کے گزشتہ دوروں کی یاد دلاتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے اور ان کے دور حکومت کے دوران قائم تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کے کردار کو سراہا۔امیر قطر کی والدہ شیخہ موضہ بنت نصر کی سرپرستی میں تعلیم سب سے پہلے پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم نے انسانی بنیادوں اور امدادی کوششوں خصوصاً پاکستان سمیت دنیا بھر سے ان بچوں کو سکول میں داخلہ دینے کے عمل کو سراہا جو ابھی تک سکول میں د اخل نہیں ہوئے تھے۔شہباز شریف نے امیر قطر کے والد کی طرف سے قطر میں دو لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا جو قطر اور پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے امیر قطر کے والدکو قطر کوکے ویژن2030 ء کے تحت ملک کے ساتھ مزید تعاون کا یقین دلایا۔وزیراعظم نے آئندہ فیفا2022 عالمی کپ کی میزبانی کے لئے قطر سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم نے امیر قطر کے والد اور والدہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

 وزیراعظم نے امیر قطر کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدہ ، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔ اپریل 2022 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہے۔



متعللقہ خبریں