پاکستان، مسافر بس اور ٹینکر کی خوفناک ٹکر، 20 مسافر لقمہ اجل
آگ اتنی شدید تھی کہ کئی میل دور سے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے تھے، عینی شاہدین
ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر کی ٹکر کے بعد آگ لگنے سے 20 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم ہوتے ہی بس کو آگ لگ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کو پہنچ گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے جلتی بس سے کچھ مسافروں کو بحفاظت نکال لیا، بس میں تقریباً 25 افراد سوار تھے۔ بس میں لگی آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے ۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ کئی میل دور سے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر بیان میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حادثے میں 20 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھی اور رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
متعللقہ خبریں
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں کامیابی سے پہنچ گیا
آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہو نے کا امکان ہے