فیصلہ کن معرکہ: پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا دنگل شروع

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی  اور کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن نے پولنگ پرامن انداز میں کرانے کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں

1855746
فیصلہ کن معرکہ: پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا دنگل شروع

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی، 175 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، ن لیگ اور تحریک انصاف کی مقبولیت کا امتحان ہوگا۔

مسلم لیگ ن کو وزارت اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے۔

پنجاب اسمبلی کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ  جاری ہے۔

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی  اور کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن نے پولنگ پرامن انداز میں کرانے کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں۔

حساس انتخابی حلقوں میں پولنگ سٹیشنوں کے باہر سیکورٹی فورسز بھی تعینات کی گئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے یہ حلقے راولپنڈی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ ، شیخوپورہ، لاہور، ساہیوال، ملتان ، لودھراں، بہاولنگر، مظفر گڑھ، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں واقع ہیں جو پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئے تھے۔

آج کے ضمنی انتخابات میں  اکیس لاکھ نوے ہزار خواتین سمیت تقریباًپینتالیس لاکھ اسی ہزار رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن نے ان بیس حلقوں میں تین ہزار ایک سو اکتیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے ہیں جن میں سے چھ سو چھہتر پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور ایک ہزار ایک سو چورانوے پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب رینجرز کے د ستے گشت کریں گے اور فوج سٹینڈ بائی پوزیشن پر ہوگی۔

رائے دہندگان اپنی رہنمائی کیلئے خصوصی طور پر فعال کی گئی ایس ایم ایس سروس8300 کے ذریعے اپنا پولنگ اسٹیشن بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں