کورونا کی نئی لہر خطہ یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، ادارہ میڈیسن

بی اے 4 اور بی اے 5  میوٹنٹ کے قلیل مدت کے اندر پورے  خطے میں     پھیلنے    کی توقع ظاہر کی گئی ہے

1853739
کورونا کی نئی  لہر  خطہ یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، ادارہ میڈیسن

یورپی یونین کی ڈرگ ریگولیٹر، یورپی میڈیسن ایجنسی (EMA)  کا کہنا  ہے کہ  یورپی یونین  کورونا  کی ایک نئی لہر سے  دو چار ہے۔

ای ایم اے کے عہدیداروں نے کوویڈ 19 اور ویکسین سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر ایک پریس کانفرنس کی۔

ادارے کے    ویکسین سٹریٹیجی  کے ذمہ دار افسر  مارکو کوالیری    کا کہنا ہے کہ  یورپی یونین کے متعدد ممالک  کو  اومیکرون کے   بلند سطح پر   پھیلاو  کی خصوصیت کے حامل  ویریئنٹ  کی لہر سے دو چار ہیں۔ بی اے 4 اور بی اے 5  میوٹنٹ کے قلیل مدت کے اندر پورے  خطے میں     پھیلنے    کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اور ماہ  جولائی  کے اختتام تک یہ  دیگر تمام تر   اقسام کی جگہ لے لیں گے۔

کووالیری  نے اطلاع دی کہ اگرچہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ مختلف قسمیں  انسانوں کو وائرس کے  گزشتہ ویریئنت سے  سے زیادہ بیمار کرتی ہیں ، لیکن بوڑھوں میں منتقلی میں اضافہ سنگین  بیماریوں  کا موجب   بنے گا۔

اس بات کو یاد کرتے ہوئے کہ اپریل میں EMA نے 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو دوسری ویکسین بوسٹر لینے  کا مشورہ دیا گیا تھا، Cavaleri نے کہا کہ EU میں، دوسری بوسٹر خوراک 60-79 سال کی عمر کے لوگوں اور "ہر عمر کے طبی لحاظ سے کمزور لوگوں" کے لیے تجویز کی جاتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں