پاکستان، نانگا پربت کو سر کرنے والے دو کوہ پیما سے رابطہ منقطع

شہروز کاشف اور فضل علی  سے  8 ہزار 126میٹر بلند نانگا پربت کو سر کرنے کے بعد   رابطہ  منقطع ہو گیا

1852687
پاکستان، نانگا پربت کو سر کرنے والے دو کوہ پیما سے رابطہ منقطع

پاکستان  میں نانگا پربت  چوٹی کو سر کرنے والے   دو کوہ پیما وں سے رابطہ مقطع  ہو گیا  ہے تو براڈ پیک   سے واپسی   پر گرنے والا کوہ  پیما لاپتہ ہے۔

قومی پریس میں شائع خبروں کے مطابق   شہروز کاشف اور فضل علی  سے  8 ہزار 126میٹر بلند نانگا پربت کو سر کرنے کے بعد   رابطہ  منقطع ہو گیا۔

شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف نے بتایا کہ چوٹی سے واپسی پر ان کے بیٹے اور فضل علی سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

سلمان کاشف نے بتایا ہے کہ ان  کے بیٹے اور فضل علی کے سراغ ملے ہیں اور  انہوں نے پاک فوج سے  ان کی تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ اقبال حسین نے بتایا کہ کوہ پیما کیمپ 3 اور کیمپ 4 کے درمیان گم ہو گئے جس کی اونچائی 7 سے 8 ہزار میٹر ہے اور انہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔



متعللقہ خبریں