ہار ماننے والا نہیں، مخلوط حکومتیں مسائل کا حل نہیں، مزید مہنگائی ہو گی: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے، آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہو گی

1848840
ہار ماننے والا نہیں، مخلوط حکومتیں مسائل کا حل نہیں، مزید مہنگائی ہو گی: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کسی صورت ہار ماننے والا نہیں ہوں، آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہو گی، ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے۔

 سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے، آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہو گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں ہار ماننے والا نہیں ہوں، چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر آئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مخلوط حکومتیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں، اس وقت پوری توجہ ضمنی انتخابات کی طرف ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے ایک حکومت مسلط کی گئی، 30سال سے ملک کا خون چوسنےوالے مجرموں کو اقتدار دیا گیا، دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی، یہ پھر اس لئے اقتدار میں لائے گئےتاکہ باہرکےایجنڈے پر چلیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے، آج انھوں نے نیب اور ایف آئی اے کوتباہ کردیا، 1100ارب روپے کی چوری پرخود کو این آر او دیا گیا، ایف آئی اے میں16 ارب روپے کےکیسز دفن کر دئیے۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں ، یہ کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے، پنجاب کے20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے، پارٹی کی لیڈرشپ پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے، میرے اوپر 9 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ ختم ہو گئی پنجاب میں بھی تماشا لگا رکھا ہے، قومی اسمبلی میں ایسے شخص کو اپوزیشن لیڈر بنایا جو ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف پاکستان کے ادارے تباہ کر کے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں، 60فیصد کابینہ کرپشن کیسز میں ضمانتیں لے کر بیٹھی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا نوجوانوں سے کہتا ہوں خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس کاحصہ بنیں، انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں، ٹائیگر فورس عوام کو گھر گھر جا کر نکالے ، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں سب نے حصہ لینا ہے۔



متعللقہ خبریں