معاشی طور پر پاکستان اسوقت کھٹن ترین دور سے گزر رہا ہے، وزیر خزانہ

ہ ہم نے مشکل وقت میں بجٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی  میں اتنا معاشی  مشکل وقت نہیں دیکھا جتنا آج دیکھ رہاہوں

1841544
معاشی طور پر پاکستان اسوقت کھٹن ترین دور سے گزر رہا ہے، وزیر خزانہ

پاکستان کے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ حکومت کو مزید مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے کیونکہ آئی ایم ایف کے کئی ایک مطالبات ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی ٹیم کا بجٹ سازی میں بھرپور محنت اور کردار پر شکر گزار ہوں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی کارکردگی کی وجہ سے ان کی تنخواہوں میں 15 فی صد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اس وقت مشکل وقت میں کھڑا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں بجٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی  میں اتنا معاشی  مشکل وقت نہیں دیکھا جتنا آج دیکھ رہاہوں۔

وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ گیس  اور پاور سیکٹر کی سبسڈی  ختم  کی  ہے۔ وفاقی بجٹ میں 459 ارب روپے خسارے کا سامناہے۔ بجلی کی قیمتوں کو متعین کرنے کا نظام خراب ہے، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوش میں نقائص ہیں، اگر انہیں درست نہ کیا تو ملک کو لے ڈوبے گا۔  ملکی معیشت اتنا بڑا بوجھ اٹھانے کی متحمل نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مالیاتی پالیسی میں کچھ سختی آئے گی۔ ہم ملکی وسائل کا پانچ فیصد بھی استعمال نہیں کرپارہے ہیں۔  تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم لائے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ 25 لاکھ تاجروں کو اس اسکیم میں لائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں