پاکستان کی اتحادی حکومت کا تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ

وزیر اعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گی

1831378
پاکستان کی اتحادی حکومت کا تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ  کرلیا ہے۔

وزیر اعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے امن و امان کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، اعظم نذیر تارڑ اور ریاض پیرزادہ شریک ہوئے۔

جلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ  مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو نہ روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے درمیان قانونی حدود میں رہتے ہوئے لانگ مارچ کی اجازت دینے پر اتفاق ہوا تھا۔

ذرائع کا بتانا تھاکہ آصف علی زرداری نے اتحادیوں سے رابطے کر کے اتفاق رائے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 25 مارچ  کو  اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور انتخابات کے اعلان  کا مطالبہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں