تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری،عدلیہ نے تفتیش کا حکم دے دیا

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نےحزب اختلاف جماعت تحریک انصاف کی ایک سینیئر رہنما اور انسانی حقوق کی سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کی چھان بین کا حکم دے دیا ہے

1830400
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری،عدلیہ نے تفتیش کا حکم دے دیا

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نےحزب اختلاف جماعت تحریک انصاف کی ایک سینیئر رہنما اور انسانی حقوق کی سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کی چھان بین کا حکم دے دیا ہے۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحقیقات کا یہ حکم گزشتہ رات گئے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر سنایا۔

مزاری کی گرفتاری کی وجہ زمین کے ایک ایسے تنازعے سے متعلق ان کے خلاف الزام بنا، جو تقریباﹰ پچاس سال پرانا ہے۔

اس سابقہ وزیر کو کل  گرفتار کیا گیا تھا اور کل ہی رات گئے رہا بھی کر دیا گیا تھا۔

ناقدین کا الزام ہے کہ ان کی گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی تھی۔



متعللقہ خبریں