ترک وزیر دفاع کی پاک آرمی چیف سے اسلام آباد میں ملاقات

ملاقات میں  دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

1830116
ترک وزیر دفاع کی پاک آرمی چیف سے اسلام آباد میں ملاقات

 پاکستان کے دورے پر موجود ترک وزیر دفاع نے پاک  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں  دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ خلوصی آقار نے  علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف  پر ترکی کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔



متعللقہ خبریں