وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا آج اجلاس طلب کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دو آپشنز رکھے جائیں گے،جس میں ایک فوری انتخابات کروانے اور دوسرا سخت فیصلوں کا ہے

1828193
وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا آج  اجلاس  طلب کرلیا

وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج بلالیا ، جس میں فوری انتخابات اور معاشی سخت فیصلوں کے آپشنز پر مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دو آپشنز رکھے جائیں گے،جس میں ایک فوری انتخابات کروانے اور دوسرا سخت فیصلوں کا ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، آصف زرداری سے ون آن ون ملاقات میں لندن ملاقات کے متعلق اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مولانافضل الرحمان سے بھی آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگوکی اور یقین دلایا تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ ہوں گے۔

شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی تھی ، جس میں ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم کو فوری انتخابات کی تجویز دی تھی۔

یاد رہے نواز شریف نے وزیراعظم شہبازشریف کو اتحادیوں کو انتخابات پرآمادہ کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔



متعللقہ خبریں