چین اور پاکستان کے درمیاسن مثالی دوستی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق منگل کووزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی سینو ویک کے وفد نے ملاقات کی۔م

1827924
چین اور  پاکستان  کے درمیاسن مثالی دوستی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین پاکستان مثالی دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت چینی کمپنی کی طرف سے بیماریوں کی تشخیص، بچاؤ اور علاج کیلئے جوائنٹ وینچر کے تحت سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتی ہے،اس ضمن میں حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیر صحت اس بارے میں ٹاسک فورس قائم کریں تاکہ منصوبے پر جلد کام شروع ہوسکے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق منگل کووزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی سینو ویک کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں کیانگ گواو جنرل مینیجر سینو ویک، ڈائریکٹر انٹرنیشنل بزنس کیون زینگ، وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل، ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میجر جنرل پروفیسر عامر اکرام اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت کی۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو کووڈ۔ 19ویکسی نیشن مہم کے دوران سینو ویک کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی گئی ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ سینو ویک کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے بیماریوں کی تشخیص، بچاؤ اور علاج کیلئے ایک جوائنٹ وینچر بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے چین پاکستان مثالی دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت چینی کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کی اس پیشکش کا خیر مقدم کرتی ہے اور اس حوالے سے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ صحت کو اس حوالے سے فوری طور پر ایک ٹاسک فورس بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ سینوویک کمپنی جلد اس منصوبے پر کام شروع کر سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستان کووڈ۔ 19 کے دوران چینی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں