پاکستان، وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے خلاف منی لاڈرنگ کیس کی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیر اعلی بننے کے باعث پراسکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا

1826884
پاکستان، وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے خلاف منی لاڈرنگ کیس کی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ایف آئی اے نے وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کر دیا۔

اسپیشل جج سنیٹرل کورٹ اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے پراسکیوٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے ایف آئی اے پراسکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کی 11 اپریل  کوسماعت کے بعد ایف آئی اے کے اسپشل پراسکیوٹرنے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دائرکی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیر اعلی بننے کے باعث پراسکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا۔

ایف آئی اے کے متعلقہ حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی ظاہر کی۔

 عدالت نے ایف آئی اے کے اسپشل پراسکیوٹر کی درخواست کے باوجود ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ 14 مئی کووزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلی حمزہ شہباز پرفردجرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز اوردیگرملزمان کو آئندہ سماعت میں ہرصورت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

 



متعللقہ خبریں