شہباز شریف اور شاہ محمود کے کاغذات منظور: وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ آج ہو گی

اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی امیدوار ہیں

1810095
شہباز شریف اور شاہ محمود کے کاغذات منظور: وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ آج ہو گی

وزارت عظمیٰ کی نشست کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار مخدوم شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی امیدوار ہیں۔

قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ ایجنڈا ایک نکاتی ہے۔ جاری کردہ ایجنڈے کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن دو بجے ہوگا۔ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق ایوان آج آئین کی شق 91 کے تحت وزیر اعظم کا انتخاب کرے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے تجویز کنندہ آصف علی زرداری  اور  تائید کنندہ بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

پی ٹی آئی  نے قائد ایوان کے امیدوار کے لیے  شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں