پاکستان، قومی اسمبلی کے اجلاس کو افطاری کی وجہ سے وقفہ دے دیا گیا

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کے 176 اور حکومت کے تقریبا 100 ارکان شریک ہوئے

1809794
پاکستان، قومی اسمبلی کے اجلاس کو افطاری کی وجہ سے وقفہ دے دیا گیا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس میں اپوزیشن کے تمام رہنماؤں نے یک زبان رہتے ہوئے فوری طور پر ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

 کچھ دیر قبل ایوان کی کارروائی کو افطار اور نماز کی وجہ سے ایک بار پھر ساڑھے سات بجے تک روک دیا گیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کے 176 اور حکومت کے تقریبا 100 ارکان شریک ہیں۔

اسپیکر اسد قیصر نے وقفہ سوالات کا آغاز کرادیا تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے فلور مانگ لیا۔ شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی بنچز سے غدار غدار کے نعرے لگے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پرسوں پاکستان کی تاریخ میں تابناک دن تھا جب عدالت نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کرتے ہوئے وزیراعظم اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا۔

 اپوزیشن نے اسپیکر سے ووٹنگ کرانے کا وقت مانگ لیا۔ اپوزیشن نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ ووٹنگ کس وقت ہوگی ہمیں وقت بتائیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن وفد کو وقت مقرر کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ اسپیکر نے جواب دیا کہ ابھی اجلاس شروع ہو جائے تو وقت کا اعلان کر دوں گا۔ اپوزیشن نے ان کیمرا سیشن کی مخالفت کر دی جبکہ اپوزیشن مبینہ دھمکی آمیز خط پر تقاریر سننے کو تیار ہے۔



متعللقہ خبریں