وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی کے انخلاء میں یوکرین حکام کے کردارکو سراہا

انہوں نے آج اپنے روسی ہم منصب DMYTRO KULEBA سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے یوکرین سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء اوران کی پاکستان محفوظ واپسی کا اہم معاملہ اٹھایا

1786519
وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی کے انخلاء میں یوکرین حکام کے کردارکو سراہا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی کے انخلاء کے عمل میں یوکرین کے حکام کے کردارکوسراہا ہے اور مسلسل سہولت اورجلد بحفاظت سرحد پار کرانے کا کہا ہے ۔

انہوں نے آج اپنے روسی ہم منصب DMYTRO KULEBA سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے یوکرین سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء اوران کی پاکستان محفوظ واپسی کا اہم معاملہ اٹھایا ۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ ماسکو میں روس اوریوکرین کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو امید تھی کہ سفارتکاری سے جنگ کو روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاجنگ کسی کے مفاد میں نہیں اور ترقی پذیر ممالک کو جنگ میں ہمیشہ اقتصادی طورپر نقصان ہوتا ہے۔



متعللقہ خبریں