وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

یک بیان میں انہوں نے کہاکہ دورے کے دوران وزیراعظم روس کی قیادت سے نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دوطرفہ تعاون پرمذاکرات کریں گے

1778629
وزیراعظم عمران خان  کے دورہ روس سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے آ ئندہ دورہ روس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کوفروغ ملے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دورے کے دوران وزیراعظم روس کی قیادت سے نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دوطرفہ تعاون پرمذاکرات کریں گے۔

اسلام آبادمیں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غیرملکی وفود اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے اگلے مہینے کی بائیس تاریخ کواسلا م آبادآئیں گے اورتئیس مارچ کو پریڈبھی دیکھیں گے۔افغانستان کے بارے میں شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پوری دنیا نے اس بات کااعتراف کیاہے کہ پاکستان نے جنگ زدہ ملک سے نوے ہزارلوگوں کے انخلاء میں مدد کی۔



متعللقہ خبریں