وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ: وزیر مملکت فرخ حبیب

یہ بات اطلاعات ونشریات کے وزیرمملکت فرخ حبیب نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

1774919
وزیراعظم عمران خان کا ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ: وزیر مملکت فرخ حبیب

وزیراعظم عمران خان نے بڑے ترقیاتی اورفلاحی منصوبوں کے بارے میں عوام کو براہ راست آگاہ کرنے کیلئے ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بات اطلاعات ونشریات کے وزیرمملکت فرخ حبیب نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

وزیرمملکت نے کہاکہ وزیراعظم چاروں صوبوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریںگے اور حکومت کی کارکردگی کواجاگر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی صدور کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سطح پر عوامی اجتماعات منعقد کریں اور جماعت کو نچلی سطح پر موثر بنائیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ وزیراعظم بدھ کو فیصل آباد کا دورہ کریں گے اوروہاں کے لوگوں کیلئے قومی صحت کارڈ، کا اجرا ء کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں اس سال مارچ سے کارڈ کے ذریعے علاج کی مفت سہولت مہیا کی جائے گی ۔فرخ حبیب نے کہاکہ مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم کو ان کے کامیاب دورہ چین پر مبارک باد دی ۔



متعللقہ خبریں