صدرایردوان کاکورونا سےجلدصحت یابی کیلئےنیک خواہشات کےاظہارپرصدرعارف علوی اوران کی اہلیہ سےاظہار تشکر

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں ترک صدر نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اپنے پیارے دوست صدر ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ عارف علوی کی ان کی صحت سے متعلق نیک خواہشات پر شکرگزار ہیں۔ ترک صدر نے پاکستانی عوام کی نیک خواہشات پر بھی شکریہ ادا کیا

1774277
صدرایردوان کاکورونا سےجلدصحت یابی کیلئےنیک خواہشات کےاظہارپرصدرعارف علوی اوران کی اہلیہ سےاظہار تشکر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کی اور ان کی اہلیہ کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات ظاہر کرنے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں ترک صدر نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اپنے پیارے دوست صدر ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ عارف علوی کی ان کی صحت سے متعلق نیک خواہشات پر شکرگزار ہیں۔ ترک صدر نے پاکستانی عوام کی نیک خواہشات پر بھی شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں اپنے ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بھی ترک صدر اور ان کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔



متعللقہ خبریں