وزیراعظم عمران خان اولمپکس کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئےآج چین روانہ ہو رہے ہیں

اعلی سطح کا ایک وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا جس میں کابینہ کے ارکان اور اعلی سرکاری حکام شامل ہیں۔ایک عالمی مقابلے کی حیثیت سے اولمپک گیمز میں دنیا کے لوگوں کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی قائم کرنے پر توجہ دی جائے گی

1772535
وزیراعظم عمران خان  اولمپکس کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئےآج چین روانہ ہو رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر آج  چار روزہ دورے پر چین روانہ ہورہے ہیں۔

 اعلی سطح کا ایک وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا جس میں کابینہ کے ارکان اور اعلی سرکاری حکام شامل ہیں۔ایک عالمی مقابلے کی حیثیت سے اولمپک گیمز میں دنیا کے لوگوں کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی قائم کرنے پر توجہ دی جائے گی ۔بیجنگ جلد ہی موسم سرما اور گرما کے اولمپک گیمز کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر بن جائے گا۔

وزیراعظم اپنے دورے میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ملکوں کے رہنما دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا تفصلی جائزہ لیں گے جن میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اقتصادی تعاون اور تجارت میں اضافے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 وہ بڑے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔اس دورے سے پاکستان اور چین کے د رمیان مضبوط شراکت داری کو نئی بلندیوں پرلے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے دو طرفہ عزم کی تجدید ہوگی اس دورے میں مفاہمت کی کئی یادداشتوں اور معاہدوں پردستخط کیئے جائیںگے۔ بیجنگ میں وزیر اعظم چین کی ممتاز کاروباری شخصیات ، چینی تھنک ٹینکس کے نمائندوں، ماہرین تعلیم اور صحافیوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں