صدر عارف علوی کی تعلیمی اداروں کوہنرمندی کے فروغ پرتوجہ مرکوز کرنے کی ہدایت

انہوں نے یہ بات آج اقرا یونیورسٹی کراچی کے انیسویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ صدر نے کہا کہ ہماری تعلیم کا مرکزی محور فکری اور روابط کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہونا چاہیے تاکہ ہمارے مفکرین آئندہ نسلوں کی صلاحیتیں نکھار سکیں

1767604
صدر  عارف علوی  کی تعلیمی اداروں کوہنرمندی کے فروغ پرتوجہ مرکوز کرنے کی ہدایت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے نوجوانوں میں ہنر مندی کے فروغ پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے یہ بات آج اقرا یونیورسٹی کراچی کے انیسویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ صدر نے کہا کہ ہماری تعلیم کا مرکزی محور فکری اور روابط کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہونا چاہیے تاکہ ہمارے مفکرین آئندہ نسلوں کی صلاحیتیں نکھار سکیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں خواندگی کی شرح میں اضافے اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے پر توجہ کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی وجہ سے دنیا سکڑ کر رہ گئی ہے اور حصول علم انتہائی آسان ہے کیونکہ ہمیں جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہم با آسانی تلاش کرسکتے ہیں۔ٹیکنالوجی کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ دس سال میں بہت سی چیزیں تبدیل ہوجائیںگی اور جدید ٹیکنالوجی اخبارات کی جگہ لے لے گی ۔

گریجویشن کرنے والے طلبا کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلبا قابل قدر ہیں کیونکہ آپ نے تعلیم حاصل کی ہے جبکہ کئی لوگ ابھی تک زیور علم سے آراستہ نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہا آپ گریجویٹ ہیں اور اب آپ نے ان لوگوں کے بارے میں سوچنا ہے جو تعلیم حاصل نہیں کرسکے اورآپ نے ان کیلئے کچھ کرنا ہے ۔صدر نے کہاکہ ہمیں اور دنیا کو بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک کے غریب افراد کی فلاح وبہبود کیلئے احساس جیسے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں