غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے مستقل رہائش اختیار کرسکتے ہیں: چوہدری فواد

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین نے کہا کہ یہ قدم پاکستان کی جیو اکنامک پالیسی کے فریم ورک کے اندر اٹھایا گیا اور کہا کہ افغانستان کے طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد وہ دولت مند افغانوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے  ہیں

1763861
غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے مستقل رہائش اختیار کرسکتے ہیں: چوہدری فواد

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں  کی کشش   اور معیشت کی بہتری  کے لیے ملک میں ایک مخصوص رقم کی سرمایہ کاری کرنے والے مختلف ممالک کے شہریوں کو مستقل رہائش کا اجازت نامہ دیا جائے گا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین نے کہا کہ یہ قدم پاکستان کی جیو اکنامک پالیسی کے فریم ورک کے اندر اٹھایا گیا اور کہا کہ افغانستان کے طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد وہ دولت مند افغانوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے  ہیں  جو ترکی، ملائیشیا اور دیگر ممالک  میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اوعر ان ممالک میں رہائش پذیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مختلف ممالک کے شہریوں کو جو   غیر ملکی سرمایہ کاروں  کو  راغب کرنے اور معیشت کو ترقی دینے کے لیے ملک میں ایک خاص رقم کی سرمایہ کاری  کریں گے  ان کو مستقل رہائشی اجازت نامہ دیا جائے گا ۔ فوادچوہدری  نے کہا کہ ان کے اہداف میں  پاکستان میں مذہبی مقامات پر سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں کینیڈا میں مقیم سکھ اور چینی  باشندے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ایک لاکھ سے تین لاکھ  ڈالر کی   سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو مستقل رہائش کا اجازت نامہ دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں