حکومت عوام کی فلاح کیلئےمنصوبےشروع کرنےکیلئےقابل اعتمادمردم شماری کےاعدادوشمارچاہتی ہے: عمران خان

ن خیالات کا اظہار وزیراعظم نے آج اسلام آباد میں مشترکہ مفادات کونسل کے انچاسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس نے ساتویں مردم و خانہ شماری جائزہ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی۔ کمیٹی مردم شماری کی سرگرمیوں کا جائزہ لے گی

1762388
حکومت عوام کی فلاح کیلئےمنصوبےشروع کرنےکیلئےقابل اعتمادمردم شماری کےاعدادوشمارچاہتی ہے: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح کے لئے پالیسیاں اور منصوبے شروع کرنے کیلئے حکومت قابل اعتماد مردم شماری کے اعداد و شمار چاہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے آج اسلام آباد میں مشترکہ مفادات کونسل کے انچاسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس نے ساتویں مردم و خانہ شماری جائزہ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی۔ کمیٹی مردم شماری کی سرگرمیوں کا جائزہ لے گی تاکہ اس عمل کو تیز، شفاف اور قابل اعتماد بنایا جا سکے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے اراکین کو کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان مشترکہ کام کرنے کے جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تمام وفاقی اکائیوں اور شراکت داروں سے مل کر قومی مسائل حل کرنے کا عزم کیا ہواہے۔اجلاس نے مشترکہ مفادات کونسل کے گزشتہ مالیاتی سال کی سالانہ رپورٹ کی بھی منظوری دیدی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اکیس ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا جبکہ تیرہ فیصلوں پر عملدرآمد کیا گیا اور چھ فیصلوں پر عمل ہو رہا ہے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی اور تکنیکی سطحوں اور پانی کے مسائل پر مصالحت کیلئے بنائی گئی کمیٹی کراچی کیلئے زائد پانی کی ضروریات پر بھی بات چیت کرے گی۔



متعللقہ خبریں