وزیراعظم عمران خان کا انٹرسروسز انٹیلی جنس کی پیشہ وارانہ تیاری پراطمینان کا اظہار

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اس دورے میں وفاقی وزرا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔ آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کے دورے پہ جب وزیراعظم عمران خان پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے استقبال کیا

1761749
وزیراعظم عمران خان کا انٹرسروسز انٹیلی جنس کی پیشہ وارانہ تیاری پراطمینان کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اس دورے میں وفاقی وزرا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کے دورے پہ جب وزیراعظم عمران خان پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے استقبال کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان کو اس موقع پر ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

 وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے آئی ایس آئی کی کاوش کو سراہا ، ‏وزیراعظم نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئےکی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار ‏کیا۔ ایک جامع بریفنگ کے بعد قومی اور علاقائی سلامتی خصوصاً افغانستان کی موجودہ صورتحال پرغور کیاگیا۔

واضح رہے کہ 24 ستمبر 2021 کو وزیراعظم نے آئی ایس آئی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا تھا۔ تینوں ‏مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، بلوچستان اور کےپی کے وزرائےاعلیٰ بھی ‏وزیراعظم کے ‏ہمراہ تھے۔

 



متعللقہ خبریں