حکومتِ پاکستان منی بجٹ کی منظوری کیلئے متحرک

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں منی بجٹ منظوری کے ساتھ اپوزیشن کی حکمت عملی سے نمٹنے کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا

1761750
حکومتِ پاکستان منی بجٹ کی منظوری کیلئے متحرک

قومی اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوری کے لیے حکومت متحرک ہوگئی، وزیراعظم عمران خان  پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔ وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں منی بجٹ منظوری کے ساتھ اپوزیشن کی حکمت عملی سے نمٹنے کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

حکومت نے منی بجٹ  منظور کرانے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی، اراکین کو آج دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت آج قومی اسمبلی میں فنانس سپلیمنٹری بل (منی بجٹ) کو منظوری کے لیے پیش کرے گی۔

حکومت نے بل کی منظوری کے لیے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان  نے خود بھی دورانِ اجلاس پارلیمنٹ میں موجودگی کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے طے پائے جانے والے حتمی لائحہ عمل کے تحت پارٹی قیادت نے تمام ارکین کو 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  قومی اسمبلی اجلاس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی اہم بیٹھک ہوگی، جس میں فنانس بل کی منظوری، اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کو ناکام بنانے اور حکومتی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔

قبل ازیں پنجاب اور خیبرپختون خوا کے وزرائے اعلیٰ (عثمان بزدار، محمود خان) بھی اس حوالے سے اسلام آباد پہنچے، دونوں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے ارکان کے اعزاز میں علیحدہ علیحدہ عشائیوں کا اہتمام کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کےعشائیےمیں پنجاب سے تعلق رکھنےوالے جبکہ محمودخان کےعشائیے میں کے پی کے سے تعلق رکھنےوالےارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے منی بجٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تجاویز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں منی بجٹ بل کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں