ملکی معیشت مستحکم ہے اور حکومت کی پالیسیوں کی بدولت خوشحالی کی جانب گامزن ہے: وزیراعظم عمران خان

انہوں نے منگل  کواسلام آباد میں بین الاقوامی ایوانوں کے چودھویں سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہمارا مشن ہے

1761031
ملکی معیشت مستحکم ہے اور حکومت کی پالیسیوں کی بدولت خوشحالی کی جانب گامزن ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اب مستحکم ہے اور حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت خوشحالی کی جانب گامزن ہے ۔

انہوں نے منگل  کواسلام آباد میں بین الاقوامی ایوانوں کے چودھویں سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہمارا مشن ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے بیک وقت معیشت کو مستحکم بنانے اور کورونا کی عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے موثر اورطاقتورحکمت عملی اختیار کی ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان نے معیشت اور انسانی جانوں کے تحفظ کی مربوط پالیسی اختیار کرکے کورونا کا مقابلہ کیا ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ افراط زر نے پوری دنیا کو بری طرح متاثر کیاہے اور حکومت اپنے شہریوں کو اسے مضر اثرات سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ برآمدات ، بیرون ملک سے ترسیلات زر اور ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ یہ شعبے حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بیرون ملک سے ترسیلات زر کی مد میں بتیس ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں اوراکتیس ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال میں ایف بی آر نے چھ ہزار ارب روپے مالیت کی ٹیکس وصولی کی ہے ۔عمران خان نے کہاکہ آئی ٹی کی برآمدات ساڑھے تین ارب ڈالر کے برابرہیں جس سے سترہ فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے جبکہ زراعت کے شعبے کی آمدن گیارہ سو ارب روپے رہی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی مربوط حکمت عملی کی بدولت تعمیراتی شعبے میں بھی ریکارڈ ترقی ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیکس دینے کے رجحان کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ٹیکس کا محاصل میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں ہرخاندان کیلئے دس لاکھ روپے تک کی مالیت کے صحت بیمہ کا بھی اجراء کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اورکاروبار کے معقول مواقع پیداکرنا ہماری ترجیح ہے اورحکومت ملک میں صنعتی زون قائم کرنے کیلئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس حکمت عملی کے تحت حکومت نے ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کا عزم کررکھا ہے جبکہ کچھ عناصر اس سلسلے میں رکاوٹیں پیداکررہے ہیں۔انہوں نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی سے پاک پاکستان ہمارا مشق ہے اور ہم بدعنوان عناصر اور بدعنوانی کی سرگرمیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیںگے۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کی موثر حکمت عملی کی بدولت گزشتہ دس سال کارپوریٹ کے شعبے کو نوسوتیس ارب روپے کا منافع ہوا ہے جبکہ نجی شعبے میں گیارہ سو اڑتیس ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں