وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی رہنماؤں کوپارٹی کاتنظیمی ڈھانچہ مضبوط بنانےکیلئےاقدامات کرنیکی ہدایت

وزیراعظم نے رہنماؤں سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے پارٹی کارکنوں کو فعال کریں

1760333
وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی رہنماؤں کوپارٹی کاتنظیمی ڈھانچہ مضبوط بنانےکیلئےاقدامات کرنیکی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے آج(پیر) اسلام آباد میں منصوبہ بندی کے وزیراسد عمر سے ملاقات میں ، جو پارٹی کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کو پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے رہنماؤں سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے پارٹی کارکنوں کو فعال کریں۔

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور وزیر دفاع پرویز خٹک، پنجاب میں تحریک انصاف کے صدر اور وزیرتعلیم شفقت محمود، جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کے صدر اور صنعتوں اورپیداوار کے وزیر خسرو بختیار، سندھ میں تحریک انصاف کے صدر اور بحری امور کے وزیر علی حیدر زیدی، بلوچستان میں تحریک انصاف کے صدر اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری اور پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔



متعللقہ خبریں