وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچ گئے

ائرپورٹ پہنچنے پر سپین میں تعینات پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور اور وزارتِ خارجہ اسپین کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ،اسپین کے اپنے ہم منصب جوزے مینوئل الباریس بیونو کی دعوت پر سپین کا دورہ کر رہے ہیں

1760334
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچ گئے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر سپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچ گئے۔پیر کو اڈولفو سوریز میڈرڈ باراجس ائرپورٹ پہنچنے پر سپین میں تعینات پاکستانی سفیر شجاعت راٹھور اور وزارتِ خارجہ اسپین کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ،اسپین کے اپنے ہم منصب جوزے مینوئل الباریس بیونو کی دعوت پر سپین کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ، سپین میں قیام کے دوران، اپنے ہسپانوی ہم منصب اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپین میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں ایک مضبوط پل کا کام کرتی ہے۔2021 میں پاکستان اور اسپین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپین، دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے ۔توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ، پاکستان اور اسپین کے مابین، بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔



متعللقہ خبریں