پاکستان یورپی ملکوں کے ساتھ با مقصد شراکت داری کا خواہاں ہے: وزیرخارجہ شاہ محممود قریشی

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ہائوس میڈرڈ میں تھنک ٹینک کے اعزاز میں دی گئی ایک ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1760805
پاکستان یورپی ملکوں کے ساتھ با مقصد شراکت داری کا خواہاں ہے: وزیرخارجہ شاہ محممود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سپین سمیت یورپی یونین کے رکن ملکوں کے ساتھ با مقصد شراکت داری کا خواہاں ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ہائوس میڈرڈ میں تھنک ٹینک کے اعزاز میں دی گئی ایک ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت معاشی سفارتکاری کی پالیسی کے تحت پاکستان کی بیس کروڑ آبادی کی ابھرتی ہوئی منڈی اور ملک میں سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کے طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپین کو دوطرفہ تعلقات سمیت یورپی یونین کے تناظر میں ایک انتہائی اہم ملک تصور کرتا ہے اور دونوں ملکوں کیلئے دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے بے شمار مواقع ہیں۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان اورخطے میں امن کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا جو ہمارے اقتصادی اہداف کے حصول میں معاون  ثابت ہوگا۔



متعللقہ خبریں