پاکستان یورپی یونین کےتمام رکن ممالک کےساتھ اقتصادی، تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے پر عزم ہے:وزیرخارجہ

وہ رومانیہ کے دار الحکومت بخارسٹ میں یورپی اور رومانیہ کی پارلیمان کے ارکان کے اعزاز میں اپنی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں خطاب کر رہے تھے

1759755
پاکستان یورپی یونین کےتمام رکن ممالک کےساتھ اقتصادی، تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے پر عزم ہے:وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے پر عزم ہے۔

وہ رومانیہ کے دار الحکومت بخارسٹ میں یورپی اور رومانیہ کی پارلیمان کے ارکان کے اعزاز میں اپنی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں خطاب کر رہے تھے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تذویراتی شراکت داری اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بیس کروڑ سے زائد لوگوں کی ایک اُبھرتی منڈی ہے جہاں سرمایہ کاری کے لیے شاندار مواقع دستیاب ہیں۔

رومانیہ اور یورپی پارلیمان کے ارکان نے بھی پاکستا ن کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔بعد ازاں رومانیہ میں پاکستانی برادری سے باتیں کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا گیا ہے اور اب وہ ملک کی فیصلہ سازی کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی منڈیوں میں بر آمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بخارسٹ میں پاکستانی سفارتخانے کے دورے کے موقع پر تجارتی اور ثقافتی نمائش کے لیے تعمیر کیے گئے ہال کا افتتاح بھی کیا۔اس ہال کو پاکستان سے درآمد کی جانے والی اشیاء کی نمائش اور فروغ ، سیاحت کی حوصلہ افزائی اور پاکستان کے اعتدال پسندانہ تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں