پاکستان میں معیشت مضبوط ہو رہی ہے، رجسرڈ کاروبار میں اضافہ ہوا ہے، عمران خان

گزشتہ 9 ماہ کےدوران رجسٹرڈ کاروباروں کےمنافع میں59 فیصد اضافہ ہوا ہے

1759295
پاکستان میں معیشت مضبوط ہو رہی ہے، رجسرڈ کاروبار میں اضافہ ہوا ہے، عمران خان

وزیراعظم  پاکستان عمران خان  کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع کی شرح میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے اور  ملک میں ملازمتوں کے  نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ کوروناکےباعث پیداہونے والےچیلنجوں کےباوجودکاروباری شرح میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ 9 ماہ کےدوران رجسٹرڈ کاروباروں کےمنافع میں59 فیصد اضافہ ہوا،  جو کہ معیشت کی  مضبوطی کا عکاس  ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا امید ہے کاروباری حضرات  اورآجر ان فوائد میں افرادی قوت کوبھی شامل کریں گے۔

گزشتہ روز وزیرخزانہ نے ملک کی ترقی اورخوشحالی میں ٹیکس کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکسوں کے بغیرملک کی ترقی اورخوشحالی ممکن نہیں ہے، پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی میں صرف 30 لاکھ افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں جس میں ایک ملین کے قریب تنخواہ دار بھی شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے وزیراعظم عمران خان مسٹر کلین قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے منصب کی تنخواہ بھی نہیں لے رہا، ہمیں قوم کا درد ہے، 22 کروڑ عوام کی خدمت حکومت تب کرسکتی ہے جب تمام اہل ٹیکس گزار اپنا ٹیکس جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کو11.5 فیصد کی سطح پرلے جانا ہمارا ہدف ہے۔

 



متعللقہ خبریں