صدرعارف علوی کی ورچوئل یونیورسٹی کودورافتادہ علاقوں میں آن لائن تعلیم کوفروغ دینےکی ہدایت

منگل کے روز اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے منڈی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں آن لائن تعلیم اور تربیتی پروگراموں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا

1757110
صدرعارف علوی کی ورچوئل یونیورسٹی کودورافتادہ علاقوں میں آن لائن تعلیم کوفروغ دینےکی ہدایت

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ورچوئل یونیورسٹی سے کہا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار کو ملک کے دور دراز علاقوں خصوصاً بلوچستان‘ سندھ‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک توسیع دیں تاکہ ان علاقوں کے عوام بھی مستفید ہوسکیں۔

 منگل کے روز اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے منڈی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں آن لائن تعلیم اور تربیتی پروگراموں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر نے یونیورسٹی انتظامیہ سے کہا کہ وہ عالمی معیار کے مطابق اپنے کورسز تیار کرے۔اس موقع پر ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی نے ای لرننگ کے فروغ کیلئے یونیورسٹی کے کردار پر تفصیلی پریذیٹیشن دی۔



متعللقہ خبریں