پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دیا جائے گا: فواد چوہدری

فواد حسین نے تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ ٹیلی ویژن چینل کے قیام، میڈیا تعاون کی ترقی اور پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ سیریز پر کام کرنے سے  متعلق  بیانات جاری کیے ہیں

1754772
پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دیا  جائے گا: فواد چوہدری

پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیے۔

فواد حسین نے تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ ٹیلی ویژن چینل کے قیام، میڈیا تعاون کی ترقی اور پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ سیریز پر کام کرنے سے  متعلق  بیانات جاری کیے ہیں۔

فواد چوہدری نے  کہا کہ  تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ ٹیلی ویژن چینل کے قیام کا خیال اس وقت سامنے آیا جب چند سال قبل رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دائرہ کار میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ سے ملاقات کی، حسین نے کہا کہ انہوں نے میڈیا پارٹنرشپ کے حوالے سے تینوں ممالک کی ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے فریم ورک بنانے کے لیے تین ماہ کے اندر کام شروع کرنے کی امید رکھتے ہیں، فواد چوہدری  نے کہا کہ  اس کے بعد، وہ پلیٹ فارم کو کل وقتی ٹیلی ویژن چینل میں تبدیل کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ "ایک بار جب ڈیجیٹل پلیٹ فارم  کا فریم ورک قائم ہو گیا تو ، ہم اس ٹیلی ویژن چینل کو  3 ماہ کے اندراندر  قائم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے  ترکی اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سیریز کے کام کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ایک "عظیم پیش رفت" قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ  ملائیشیا کو بھی  ان منصوبوں میں شامل کیا جانا چاہیے۔"تینوں ممالک کو مزید ٹی وی سیریز اور فلمیں بنانے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکوں کا خطے میں بڑا اثر و رسوخ ہے۔"ترکی کی تاریخ بہت بھرپور ہے اور ہم بطور مسلمان محسوس کرتے ہیں کہ ہم اس کا حصہ ہیں۔ برصغیر کے مسلمانوں کے ترکوں کے ساتھ بہت خاص تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  تینوں ممالک کے درمیان تعاون مزید دروازے کھولے گا اور  یہ تعاون نہ صرف ترکی، پاکستان اور ملائیشیا کے لیے بلکہ باقی دنیا کے لیے بھی اہم ہوگا۔

 

 



متعللقہ خبریں