جنرل قمر جاوید باجوہ سےترک چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ویلی تراقچی کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں جو گہری تاریخی، ثقافتی اور مذہبی وابستگیوں سے جڑے ہیں

1753894
جنرل قمر جاوید باجوہ سےترک چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ویلی تراقچی کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف آف جنرل سٹاف ترک لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل ویلی تراقچی  نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور بالخصوص دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں جو گہری تاریخی، ثقافتی اور مذہبی وابستگیوں سے جڑے ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت اور انسانی بحران سے بچنے کے لیے مخلصانہ بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں فریقوں نے خاص طور پر تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا۔



متعللقہ خبریں